کراچی(پی این آئی)کوروناوائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے افریقی ملک کانگو میں محصور نجی کمپنی کے ملازمین کی فیملیز کے 16 افراد چارٹڈ فلائٹ سے آج صبح کراچی پہنچ گئے جنہیں ایئرپورٹ پر واقع نجی ہوٹل میں قائم قرنطینہ سینٹر میں منتقل کردیا گیا ہے۔ خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد کو لے کر فلائٹ نمبر
بی ایف اے 252 نے پونٹا نیگرا ایئرپورٹ سے کراچی کے لیے ٹیک آف کیا تھا۔ یہ خصوصی چارٹرڈ فلائٹ آج صبح 4 بج کر 45 منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچی۔ کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کی کرونا وائرس کی اسکریننگ کے بعد انہیں ائیرپورٹ پر واقع ایک نجی ہوٹل منتقل کردیا گیا ہے جسے عارضی طور پر قرنطینہ سینٹر کا درجہ دیا گیا ہے۔ گزشتہ شام جکارتہ سے کراچی پہنچنے والی پرواز کے 57 مسافر بھی اپنے خرچے پر 48 گھنٹے کے لیے پی سی ہوٹل میں آئسولیشن میں ہیں جن کی نگرانی کے لیے پولیس تعینات کی گئی ہے۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ساؤتھ افریقہ کے دوسرے ملک انگولا سے بھی اس کمپنی کے ملازمین کے خاندانوں کے مزید 14 افراد آج بعد دوپہر کراچی پہنچ رہے ہیں جنہیں لینے کے لیے خصوصی چارٹڈ فلائٹ کراچی سے انگولا روانہ ہوچکی ہے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں