حیدر آباد میں کورونا ہار گیا،پاکستانی ڈاکٹر جیت گئے، 197 مریضوں میں 108 صحتیاب

حید رآباد (پی این آئی) چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اس وقت پورے پاکستان میں اپنے قدم جمائے ہوئے ہیں جس کے بعد ہر گزرتے دن کےساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 7500 کے قریب ہو گئی ہے جبکہ 143 افراد ابھی تک کورو نا وائرس کا

شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ملک کے مختلف مقامات پر حکومت کی جانب سے قرنطینہ سینٹر بنا دیئے گئے ہیں جس کےبعد مریضوں کی صحت یابی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ حیدرآباد سے ملنے والی خبروں کے مطابق وہاں 197 افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس میں سے اب تک 108 مریض صحت یا ب ہو کر اپنےگھروں کو چلے گئے ہیں۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے ایم ایس سول ہسپتال کا کہنا تھا کہ مریضوں کی مکمل صحت یابی کے بعد انہیں گھروں میں جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ان کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ موجوہ صورتحال کے مطابق اس وقت حیدرآباد کے مختلف قرنطینہ سینٹروں میں 86 افراد صحت یاب ہیں ۔ ان کے بارے میں بھی کہا جا رہا ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے اور اپنے گھروں میں چلے جائیں گے۔ یاد رہے کہ پوری دنیا کی طرح اس وقت پاکستان کو بھی کورونا وائرس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پاکستان میں ابھی تک متاثر ہ افراد کی تعداد 7500 کے قریب ہو گئی ہے جبکہ 143 لوگ کورونا وائرس کاشکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔سب سے زیادہ مریض پنجاب سے سامنے آئے ہیں جن کی تعداد 3276 ہو گئی ہے۔پاکستان میں حکومت کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ کوروناو ائرس کا مزیدپھیلنےسے روکا جا سکے، اس حوالے سے مختلف اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔اسی سلسلے میں پاکستان میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران5540 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر ملک میں 78989 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے بعد لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک دوسرے سےدور رہیں کیونکہ یہی ایک واحد طریقہ ہے جس سے ہم خوف کی حفاظت کر سکتے ہیں او ر کورو نا وائرس کو مزید پھیلنے سے روک سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں