اناللہ وانا الیہ راجعون! وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی اللہ کو پیارے ہو گئے

کراچی (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کے قریبی دوست اور انڈس موٹرز کے چیئرمین علی حبیب انتقال کرگئے۔علی حبیب کا انتقال 63 برس کی عمر میں کراچی میں ہوا. وہ ہاؤس آف حبیب کے آپریشنز کے سربراہ تھے. یہ پاکستان میں بڑی صنعتوں کا کامیاب گروپ ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے علی حبیب کے انتقال پر

اپنے پیغام میں کہا کہ ” ‏آج اپنے دیرینہ دوست علی حبیب کی رحلت پر رنجیدہ اور مغموم ہوں۔ وہ ملک کی ایک قابلِ احترام کاروباری شخصیت تھے جو شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کے بورڈ کے رکن اور وزارتِ تجارت میں اعزازی طور پر ہماری حکومت کا ہاتھ بٹا رہے تھے۔”خیال رہے کہ علی حبیب انڈس موٹرز کے چیئرمین بھی تھے. وہ حبیب کیش اینڈ کیری، حبیب میٹرو پولیٹن بینک لمیٹڈ سمیت دیگر کاروباری اداروں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا بھی حصہ تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close