بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے 117 پولیس اہلکاروں کو انجام تک پہنچا دیا گیا۔۔ سخت سزا دیدی گئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ڈی پی او بنوں یاسر افریدی کا بڑا اقدام، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے 117 پولیس اہلکاروں کوملازمت سے فارغ کردیا۔ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے وصول کرنے والی خواتین کے خاوند جو محکمہ پولیس میں ملازم تھے انکونوکری

سے فارغ کردیا ہے۔ فارغ کئے جانے والوں میں پولیس میں ضم ہونے والے 30 لیویز و خاصہ دار بھی شامل ہیں۔نوکری سے برخواست کیے جانے والوں میں نور محمد، حاضر اللہ ، عابدعلی، احسان علی، عالم خان، خالق نواز خوش دل خان، ایم خالد، محمد وصال، مہرزاد، دل نواز،محمد اسماعیل، ہیب اللہ، وحید اللہ، گل خان وحیدخان اور اسرار خان شامل ہیں۔زین اللہ، تاج علی ، محمد رحمت، آزاد خان، ساجد خان، سکندر خان ، یاسر علی ، اکبر علی، ارشد علی ، میراج خان، عمران خان ،فرمان علی ، عمرنیاز، نیاز اللہ، نیک عمل خان، نورعلی شاہ اور انعام اللہ سمیت دیگر اہلکار شامل ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے سرکاری افسروں کے نام پبلک کرنے کی ہدایت کردی تھی اور انکے خلاف کاروائی کا بھی حکم دیا تھا،وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ لوٹ مار کرنے والوں کے نام سامنے لائیں ،غریبوں کے حق لوٹنے کی چھوٹ نہیں دے سکتے ،وزیراعظم کی ہدایت پرعملدرآمد شروع کردیاگیاپاکستان کی بیوروکریسی کےسندھ اور بلوچستان 17 سے 21 گریڈ تک کےافسران بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کےتحت وظیفہ حاصل کرتے رہے ہیں۔بینظیرانکم اسپورٹ پروگرام کے ذریعے سہ ماہی وظیفہ لینے والے غیر مستحق افراد میں گریڈ 17 سے 21 تک کے افسران کے شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے، درجنوں نے اپنی بیگمات کے نام رجسٹرا کروا رکھے تھے۔مجموعی طور پر 2 ہزار 543 افسران کو بی آئی ایس پی کی فہرست سے نکالا گیا ہے۔اس فہرست کےمطابق سب سےزیادہ بلوچستان اور سندھ کے افسران نے بی آئی ایس پی کے ذریعےرقوم وصول کیں، گریڈ 21 کے 3، گریڈ 20 کے 59 افسران سہہ ماہی وظیفہ وصول کرتے رہے جبکہ گریڈ 19 کے 429 افسران بھی مستفید ہونے والوں میں شامل تھے۔سندھ کےگریڈ 18 کے 342 افسران نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سےفائدہ اٹھایا، بی آئی ایس پی کے 6 افسران بھی سکیم سے مستفید ہوئے۔گریڈ 17 کے ایک ہزار 240 افسران نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے۔ غیر مستحق افراد کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالنے کا عمل جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں