اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی وزیر شیخ رشید نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی رمضان کے بعد گرفتاری کا امکان ظاہر کیا ہے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کا کیس بہت سیریس ہے۔شہباز شریف یہ سمجھ کے آئے تھے کہ پاکستان میں کورونا کی وجہ سے
حالات بہت برے ہوں گے۔لیکن اگر کورونا کو صحیح طرح سے ہینڈل کیا جائے یے تو یہ حکومت کے لیے قرضے معاف کروانے میں فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔شہباز شریف نے سوچا تھا کے وہ تمام صورتحال کے بعد واپس چلے جائیں گے۔لیکن مجھے ڈر ہے کہ انہیں روزوں کے بعد گرفتار کرلیا جائے گا۔جبکہ اسی حوالے سے معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے اثاثے اربوں میں نہیں کھربوں میں ہیں۔گذشتہ روز ے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو آج بروز جمعہ نیب آفس طلب کیا گیا تھا،۔نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا گیا ۔ اس سلسلے میں شہباز شریف کو بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ وہ اپنے ساتھ اپنے ملکی اور غیر ملکی اثاثوں کی تفصیلات اور ان کو وراثت میں ملنے والے اثاثوں کی تفصیلات ، مقامی بینک سے لئے گئے قرضہ کی تفصیلات سمیت نیب کو طلب وہ تمام معلومات جن کے بارے میں نیب نے انہیں سوال نامہ دے رکھا ہے کی ریکارڈ کے ساتھ مکمل تفصیلات کے ہمراہ پیش ہوں۔اسی حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور حکومتی وزرائ کی نیب انکوائریاں بند پڑی ہیں اور کسی میں انہیں کھولنے کی ہمت نہیں ہے۔ترجمان مسلم لیگ (ن) نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ 10 ماہ میں نیب نیازی گٹھ جوڑ حمزہ شہباز کے خلاف عدالتوں میں کوئی الزام ثابت نہ کرسکا۔ 10ماہ ہوگئے لیکن کوئی منی لانڈرنگ یا قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام بھی نہیں لگایا جا سکا۔نیب نیازی گٹھ جوڑ کے 10ماہ میں عدالتوں میں کچھ بھی ثابت نہ کرنے کے باوجود حمزہ شہباز ناحق قید میں ہیں۔ حمزہ شہباز کا اصل قصور نواز شریف کا بھتیجا اور شہباز شریف کا بیٹا ہونا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں