کراچی (پی این آئی)کراچی میں انتہائی اہم ضرورت کے تحت گھروں سے نکلنے والوں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر کراچی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے اگر وہ کسی نہایت اہم کام کے لیے گھر سے نکلیں تو چہرے پر حفاظتی ماسک ضرور پہنیں پہنیں۔ ڈپٹی کمشنر کراچی نے ہدایت کی ہے کہ شہری ہر کام
کے بعد سینیٹائزر سے ہاتھوں کو دھوئیں اور مختلف جگہوں پر کام کرنے والے تمام ملازمین کی سکریننگ لازمی کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی شخص میں کورونا کی علامات نظر آئیں تو فوراََ ہسپتال پہنچایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کام کرنے والے افراد سماجی دوری رکھیں۔ دوسری جانب کراچی میں ہاٹ اسپاٹ علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، گزشتہ 48 گھنٹے میں 147مقامی کیسز رپورٹ ہوئے، کراچی کے 6 اضلاع میں 30 سے زائدہاٹ اسپاٹ علاقے ہیں،ان ایریاز کو مکمل بند کیے بغیر وائرس کا پھیلاؤ روکنا ممکن نہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت سندھ نے کچی آبادیوں اور گنجان آباد علاقوں میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی، حکومت نے کورونا کے ہاٹ سپاٹ علاقوں کو مکمل سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں ہاٹ اسپاٹ علاقوں کو نشاندہی کے بعد مکمل سیل کردیا جائے گا۔گزشتہ 48 گھنٹے میں 147کیسز لوکل ٹرانسمیشن سے پھیلے،کراچی کے 6 اضلاع میں 30 سے زائد علاقے ہاٹ اسپاٹ ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر تشویش ہے۔سماجی رابطوں کو منقطع کرنے اور مکمل آئسولیشن کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ ہرضلع میں ہاٹ اسپاٹ علاقوں کی نشاندہی کی جائے گی۔جس کے بعد ہاٹ اسپاٹ ایریاز کو مکمل بند کردیا جائے گا۔ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت بھی بڑھا دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہاٹ اسپاٹ ایریاز کو مکمل بند کیے بغیر وائرس کا پھیلاؤ روکنا ممکن نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں