رواں سال صدقہ فطرفی کس کتنے روپے ہو گا؟ ادائیگی پر نصاب جاری کردیا گیا

لاہور(پی این آئی)جامعہ نعیمیہ نے امسال صدقہ فطر کی ادائیگی پر نصاب جاری کردیا، جس کے تحت امسال فدیہ یوم اور صدقہ فطر فی کس 100روپے ادا کیا جائے گا، منتظمم ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہا کہ صدقہ فطر رمضان المبارک سے قبل بھی ادا کردیا جائے تو جائز ہے۔ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی

نظریاتی کونسل ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے خطبہ جمعہ میں کہا کہ جامعہ نعیمیہ نے امسال صدقہ فطر کی ادائیگی پر نصاب جاری کردیا ہے۔صدقہ فطر گندم کے حساب سے 100روپے، جو کے حساب سے 200 روپے فی کس ہوگا۔ کجھور کے لحاظ سے 700 روپے فی کس اور کشمش کے حساب سے 1700 روپے فی کس صدقہ فطر ادا کیا جائے۔ اسی طرح امسال فدیہ یوم، صدقہ فطر فی کس 100روپے ادا کیا جائے گا۔جبکہ منقہ کے حساب سے فی کس صدقہ فطر 2300 روپے بنتا ہے۔ 30 روزوں کا فدیہ صوم گندم کے حساب سے 3 ہزار روپے، جو کے حساب سی6ہزار روپے،کھجور کے حساب سے 21ہزار روپے، کشمکش کے حساب سے 51 ہزار روپے بنتا ہے۔جبکہ منقہ کے حساب69ہزار روپے بنتاہے۔جان بوجھ کرروزہ توڑنے پر 60 مساکین کوکھانا کھلانا لازمی ہے۔60 مساکین کیلئے کفارہ صوم کی رقم گندم کے حساب سے 6 ہزار روپے، کھجور کے حساب سے 42 ہزار جبکہ کشمکش حساب سے ایک لاکھ2 ہزار روپے بنتی ہے۔ گندم کے حساب سے صدقہ فطر اور فدیہ صوم اور کفارات کی یہ کم سے کم رقم ہے۔ جن حضرات کو اللہ تعالیٰ نے رزق کی کشادگی اور دولت کی فراوانی سے نوازا ہے ان پر لازم ہے کہ شکرانہ نعمت کے طور پر وہ اپنی مالی حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے جو، کھجور، کشمش یا منقہ کے حساب سے صدقہ فطر، فدیہ صوم اور کفارات کی ادائیگی کریں تاکہ تشکرنعمت بھی ہو اور غرباء و مساکین افراد کی ضروریات بھی پوری ہو سکیں۔گندم کانصاب آدھاصاع ہے جو ایک کلو9 سوگرام ہے۔جبکہ جو ایک صاع ہے جوکہ 3 کلو840 گرام ہے۔ نصاب کے یہ رقم پنجاب میں رہنے والوں کیلئے ہے دیگر علاقوں میں رہنے والے اشیاء کی قیمتوں کومعلوم کرکے صدقہ فطر وفدیہ صوم اداکریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close