’عمران خان ویل پلیڈ‘پاکستانی معیشت میں بہتری ، روپے کی قدر میں بھی اضافہ ۔۔۔سینئر صحافی کامران خان نے وزیراعظم کو مبارکباد دیدی

اسلام آباد (پی این آئی)اس وقت پاکستان سمیت پوری دنیا کو کورونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کا اثرات معیشتوں پر بھی دکھائی دیئے تاہم اب پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر آ گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق یہ اچھی خبر پاکستان کے سینئر صحافی کامران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سنائی ،

انہوں نے لکھا کہ ” پاکستان کے بد خواہوں کیلئے ماتم کا سماں کیونکہ شرح سود میں زبردست کمی کے باعث کاروبار میں تاریخی جوش و ولولہ دیکھنے میں آ رہاہے ، پاکستان سٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انڈیکس میں پانچ فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے باعث کاروبار بند کرنا پڑا ، جبکہ اس کے علاوہ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ دو فیصد بڑھ گیاہے ۔ “ کامران خان نے مزید بتایا کہ ” تاریخی ہاوسنگ آرڈیننس اگلے تین گھنٹوں میں جاری ہو جائے گا ۔“اپنے ٹویٹر پر جاری پیغام کے آخر میں وزیراعظم عمران خان کے اقدام پر کسی کھلاڑی کی طرح داد دی اور کہا کہ ” عمران خان بہت اچھا کھیلے ۔“ جسے انگیرزی میں (imran khan well played) کہتے ہیں ۔یہاں آ پ کو بتاتے چلیں کہ سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا آغازہوا تو100ا نڈیکس 31 ہزار 329 پوائنٹس کی سطح پر تھی تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں اضافہ ہونا شروع ہوا ، 100 انڈیکس میں 5.8 فیصد بہتری آئی یعنی انڈیکس 1502 پوائنٹس بڑھ گیا اور 32 ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 32 ہزار 831 پر پہنچ گیا ۔یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مزید اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد تعداد 7 ہزار 25 ہو گئی ہے جبکہ 135 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔ پاکستان میں چند دنوں کے اندر حکومتی کوششوں کے باعث کورونا ٹیسٹوں کی استعداد میں اضافہ کیا گیاہے جوکہ اب تقریبا دوگنی ہو گئی ہے تاہم اس میں مسلسل اضافہ جاری ہے ، گزشتہ چوگیس گھنٹوں کے دوران پاکستان میں تقریبا 6 ہزار 264 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں مزید 497 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد سات ہزار 25 ہو گئی ہے ۔پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 11 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور اموات کی تعداد 135 پر جاپہنچی ہے تاہم 1765 افراد صحت یاب ہونے کے بعد اپنے گھروں کو بھی لوٹ گئے ۔کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں مریضوں کی تعداد تین ہزار 276چ ہو گئی ہے ، صوبے میں 36 وائرس کے باعث انتقال کر چکے ہیں جبکہ 630 صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔دوسرے نمبر پر سندھ میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے جہاں تعداد 2008 ہو گئی ہے جبکہ 45 افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور 576 مریض وائرس کے خلاف جنگ جیتنے کے بعد صحت یاب ہوئے ہیں ۔

close