اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے معروف ماہر صحت نے انتہائی پریشان کن دعویٰ کر دیا ہے۔ نیوز ویب سائٹ کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے سابق وائس چانسلر پروفیسر مسعود حمید خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں 26اپریل سے 10مئی کے دوران کورونا وائرس کے
کیسز اور اموات کی تعداد تیزی سے بڑھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ”کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں اس کے پھیلاؤ کے طریقے پر غور کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ وائرس کسی ملک میں داخل ہونے کے 50سے 60دن بعد تیزی سے پھیلنا شروع ہوتا ہے۔ امریکہ، اٹلی اور دیگر یورپی ممالک میں ایسا ہی ہوا۔ پاکستان میں پہلا کیس 26فروری کو سامنے آیا تھاجسے اب تقریباً50دن گزر چکے ہیں۔چنانچہ اگلے 10سے 15دن میں پاکستان میں نئے کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے۔“ اپنے ویڈیو پیغام میں پروفیسر مسعود نے حکومت کو آئندہ دنوں میں کورونا وائرس کی صورتحال انتہائی سنگین ہونے کی تنبیہ دیتے ہوئے کہا کہ اسے روکنے کے لیے حکومت کو ملک بھر میں سخت لاک ڈاؤن کرنا چاہیے۔ انہوں نے عوام سے بھی درخواست کی کہ وہ اس جنگ میں حکومت کا ساتھ دیں اور اس کی طرف سے آنے والی ہدایات پر عمل کریں۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے معروف ماہر صحت نے انتہائی پریشان کن دعویٰ کر دیا ہے۔ نیوز ویب سائٹ کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے سابق وائس چانسلر پروفیسر مسعود حمید خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں 26اپریل سے 10مئی کے دوران کورونا وائرس کے کیسز اور اموات کی تعداد تیزی سے بڑھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ”کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں اس کے پھیلاؤ کے طریقے پر غور کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ وائرس کسی ملک میں داخل ہونے کے 50سے 60دن بعد تیزی سے پھیلنا شروع ہوتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں