کورونا وائرس کو شکست، کتنے پاکستانی مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں؟ اہم تفصیلات آگئیں

لاہور (پی این آئی)پاکستانی قوم کورونا کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہے،ملک بھر میں کرونا کے 1765 مریض صحت یاب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس گذشتہ سال کے آخر میں وسطی چین کے شہر ووہان میں نمودار ہوا اور پھر چند ہی مہینوں میں اس نے دنای بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اس مہلک وائرس

نے اب تک دنیا کے 202 ممالک میں 1.9 ملین سے زیادہ افراد کو متاثر کیا۔118،000 افراد کورونا کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے۔چین کا ہمسایہ ملک ہونے کے باوجود بھی پاکستان 26 فروری تک محفوظ رہا۔پھر کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان میں ایران سے واپسی پر کورونا کی تصدیق ہوئی۔ 26فروری کو پہلا کیس رپورٹ ہوا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے یہ وائرس ملک بھر میں پھیل گیا۔اور مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا،اب ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 7ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔اب کورونا کی وجہ سے 135 اموات ہو چکی ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں 11اموات ہوئی۔لیکن مریضوں کی بہادری اور ڈاکٹرز کی محنت رنگ لا رہی ہےجس کے باعث کئی مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب بھی ہو رہے ہیں۔پاکستان میں اب تک 1765 مریض مہلک وائرس سے صحت یاب ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 5146 ہو گئی،پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 3291 تک پہنچ گئی۔کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں 2008 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے،خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 912 اور اسلام آباد میں 145ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق بلوچستان میں 280 گلگت بلتستان میں237کیسز رپورٹ ہوئے،آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 46ہوگئی۔کمانڈ سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ چار مزید مریض بھی چل بسے، کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 128 ہو گئی،سندھ میں 45، پنجاب میں 34، کے پی کے میں 42 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں 3 مریض کورونا وائرس کے باعث جاںبحق ہوئے ،وفاقی دارلحکومت میں بھی کورونا وائرس کا ایک مریض دم توڑ گیا،کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1645 ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close