کورونا سے نمٹنے کیلئے اربوں روپے کے اخراجات، پنجاب حکومت مالی مشکلات کا شکار ہو گئی

لاہور(پی این آئی)سیکریٹری خزانہ پنجاب نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث پنجاب شدید مالی بحران کا شکار ہے اس کی روک تھام کے لیے اب تک 26 ارب روپے خرچ کیے جاچکے ہیں جس کی وجہ سے اورنج لائن ٹرین سمیت بڑے ترقیاتی منصوبے اگلے مالی سال کے لیے مؤخر ہوگئے ہیں۔سیکریٹری خزانہ کا کہنا

تھاکہ کہ پنجاب کو وفاق سے طے شدہ رقم سے 450 ارب روپے کم مل رہے ہیں اور صوبائی محکموں کو ترقیاتی کام روکنے اور غیر ترقیاتی اخراجات کم کرنے کا بھی حکم ملا ہے۔ تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے اوور ڈرافٹ کی رقم 37 ارب سے بڑھا کر 113 ارب کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے، ٹیکس وصولی کی مد میں 125 ارب روپے کا خسارہ ہو رہا ہے کیونکہ پنجاب میں ٹیکس وصولی کا ٹارگٹ 388 ارب تھا جو اب 263 ارب وصول ہورہا۔سیکرٹری خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکسوں کی وصولی، وفاقی امداد میں کمی اور کورونا اخرجات کی مد میں 601 ارب کے خسارے کا سامنا ہے اس صورتحال میں وفاقی حکومت نے پنجاب کی مالی مدد نہ کی تو مالی بحران پیدا ہوسکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close