پاکستانی ڈاکٹرز کورونا کے نشانے پر، تعداد تشویشناک حد تک بڑھنے لگی

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی حکام کے مطابق ملک بھر میں اس وقت طبی اور نیم طبی عملے کے 180 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں جن میں سے 90 ڈاکٹر بھی ہیں۔حکام کے مطابق ملک کے مختلف اسپتالوں کے 60 سے زیادہ پیرامیڈکس اور دیگر عملہ کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہے جن میں سے اب تک 30 نرسز میں

کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔حکام نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں 11 ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈکس میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جب کہ پاکستان میں گزشتہ 2 ماہ میں 2 ڈاکٹر اور ایک نرس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔وفاقی حکام کے مطابق 16 اپریل تک سندھ میں 45، پنجاب 44، خیبر پختونخوا 39، اسلام آباد 15، بلوچستان 20، آزاد کشمیر 4 اور گلگت بلتستان میں 2 طبی اور نیم طبی عملے کے افراد وائرس کا شکار ہوئے تھے، اس متاثرہ طبی عملے کی اکثریت یا تو اسپتالوں میں زیر علاج ہے یا انہیں گھروں پر آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں طبی عملے کے ایک فرد کی حالت تشویشناک ہے اور پنجاب میں بھی ایک پروفیسر وینٹی لیٹر پر ہیں۔حکام کے مطابق 200 سے زائد مزید طبی ونیم طبی عملے کے ٹیسٹ کرائے گئے ہیں جس کے نتیجے کا انتظا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ ہلاکتیں بھی 135 تک جا پہنچی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close