اسلام آباد(پی این آئی) مدارس کی صورت حال سے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ ”اہل خیر حضرات صدقات واجبہ یعنی زکوٰۃ و عشر وغیرہ کی رقوم تو بدستور مدارس کو دیں اور نفلی صدقہ سے ہمارے ان بھائیوں کی مدد کریں جو موجودہ حالات کی
وجہ سے بے روزگار ہوگئے ہیں“۔انہوں نے مزید کہا کہ ”گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں پاکستانی معیشت کو دو کھرب روپے کا نقصان پہنچ چکا ہے اس لیے کہ کارخانے فیکٹریاں اور دکانیں بند ہیں معیشت کا پہیہ جام ہو چکا ہے ہے اور تمام ترقیاتی اور پیداواری منصوبے بند ہوچکے ہیں اس کساد بازاری کا اثر معاشرے کے تمام شعبوں پر پڑ رہا ہے ہمارے دینی مدارس بھی پاکستانی معاشرے کا حصہ ہیں اور معیشت کی خوشحالی یا بدحالی کے اثرات مدارس پر بھی پڑتے ہیں“۔کرونا وائرس کی وجہ سے آنے والے معاشی بحران سے دینی مدارس بھی متاثر ہوئے ہیں چنانچہ اس سال جامعہ خیرالمدارس میں رجب اور شعبان میں وصول ہونے والے عطیات کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہے اور یہی صورتِ حال دیگر مدارس کی بھی ہے۔ اگر اہل دل مخیر اور دینی تعلیم و تدریس کی اشاعت کا درد رکھنے والوں نے توجہ نہ کی تو اس طرح کی صورتحال رمضان مبارک میں بھی پیش آ سکتی ہے جو اہل مدارس کے لئے باعث فکر ہے۔ “”اس وقت ایک ہنگامی صورتحال ہے جس کی وجہ سے اس محنت کش طبقہ کی اعانت بھی ضروری ہے جو ڈیلی ویجز یا یومیہ اجرت پر کام کرتا تھا کارخانے فیکٹریاں اور دکانیں بند ہونے کی وجہ سے وہ اس وقت بیروزگار ہیں ان کی مدد کرنا بھی ہمارے دینی اور اخلاقی فرائض میں شامل ہے لیکن اس کے ساتھ قرآن و حدیث کی تعلیم و تدریس کا یہ مبارک سلسلہ بھی جاری رہنا چاہیے اور اس کی بہترین صورت یہ ہے کہ اہل خیر حضرات صدقات واجبہ یعنی زکوٰۃ و عشر وغیرہ کی رقوم تو بدستور مدارس کو دیں اور نفلی صدقہ سے ہمارے ان بھائیوں کی مدد کریں جو موجودہ حالات کی وجہ سے بے روزگار ہوگئے ہیں“۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں