کورونا سے نمٹنے کے لیے چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے،دوستی کا حق ادا کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)قومی ادارہ صحت میں چینی ماہرین کے ساتھ اختتامی سیشن کے موقع پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک چین تعلقات ہمیشہ مشکل وقت میں ثابت قدم رہے، دنیا کو کورونا وائرس کا چینلج درپیش ہوا تو دونوں ممالک شانہ بشانہ آ گئے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ چین

نے ناصرف ووہان میں پاکستانی طلباء کا خیال رکھا بلکہ کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کو ہنگامی طبی امداد فراہم کی۔کمانڈ سینٹر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کی طبی ماہرین کی ٹیم نے پاکستان کے مختلف شہروں کا دورہ کیا، چینی ماہرین نے پاکستانی ڈاکٹرز، سرکاری اہلکاروں اور شعبہ صحت کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق چینی ماہرین کے وفد نے پنجاب، سندھ کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقاتیں کیں، پاک چین افواج کے مابین ٹیلی کانفرنس بھی منعقد ہوئیں، چینی وفد، آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف پتھالوجی بھی گیا۔کمانڈ سینٹر کی جانب سے جاری بیان میں کورونا سے بچاؤ کے لیے انفیکشن سے تحفظ اور بچاؤ، انفرادی حفاظتی آلات کا استعمال ناگزیر قرار دیا گیا، چینی وفد نے کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں پاکستان کی ہر ممکن مدد کا عزم ظاہر کیا۔بیان کے مطابق چین نے مشکل وقت میں پاکستان کو اہم طبی آلات، اشیاء اور ادویات فراہم کیں، چین نے فوری طور پر 5 لاکھ 29 ہزار 924 این 95 ماسک فراہم کیے، چینی امداد میں 33 ہزار 744 حفاظتی لباس، 10 ہزار ٹیسٹنگ کٹس بھی شامل تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق چین نے 15 لاکھ 58 ہزار 379 میڈیکل ماسک بھی فراہم کیے، چین نے مشکل ترین وقت میں 36 وینٹی لیٹرز، 180 تھرمومیٹر اور 100 تھرمل اسکینرز بھی دیئے۔اس کے علاوہ چین کی جانب سے 24 ہزار 900 دستانے، 59 ہزار 376 حفاظتی عینکیں، 10 ہزار لیٹر سینیٹائزر، حفاظتی سوٹس کے لیے 1442 کلوگرام ان سلا کپڑا بھی فراہم کیا گیا۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے جاری کردی بیان میں بتایا گیا کہ چین نے گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے خصوصی مدد کی، چین نے خنجراب کے راستے بروقت 5 وینٹی لیٹرز، 2 لاکھ ماسک اور 2 ہزار این 95 ماسک بھجوائے۔اس کے علاوہ چین نے گلگت بلتستان کیلئے 2 ہزار ٹیسٹنگ کٹس اور 2 ہزار حفاظتی سوٹس بھی دئیے، پاک آرمی نے بذریعہ ہیلی کاپٹرز طبی سامان گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں تک پہنچایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں