41 پاکستانی بھارتی لاک ڈاون سے آزاد ہو کر وطن واپس پہنچ گئے

لاہور(پی این آئی)بھارت میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہیں پھنس جانے والے 41 پاکستانی واہگہ کے راستے وطن واپس پہنچ گئے۔نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق یہ پاکستانی بھارت میں علاج، زیارت اور سیاحت کی غرض سے گئے تھے اور بھارت میں لاک ڈاؤن کی وجہ

سے آگرہ، دہلی، ہریانہ اور مشرقی پنجاب میں پھنس گئے تھے۔ خیال رہے کہ کورونا وبا کے باعث واہگہ، اٹاری سرحد بھی بند کر دی گئی ہے اور آج خاص طور پر اسے کھولا گیا تھا۔پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ وہ بھارت میں اپنے لوگوں کی ہر ممکن مدد کر رہا ہے اور مزید 145 پاکستانیوں کو جلد وطن بھجوایا جائے گا۔خیال رہے کہ بھا رت نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے 24 مارچ سے ملک گیر لاک ڈاؤن کررکھا ہے، پہلے یہ 21 دنوں کے لیےلاک ڈاؤن کیا گیا تھا تاہم بعدازاں اس میں 19روز کی توسیع کرکے اسے 3 مئی تک بڑھا دیا گیا جس کے باعث بہت سے غیرملکی شہری بھارت میں پھنس گئے ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں