پی آئی اے نے خصوصی پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا، کن کن ممالک کو فلائٹس جائیں گی؟ اعلان ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن نے خصوصی پروازوں کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق پانچ خصوصی پروازیں اسلام آباد سے لندن اور مانچسٹر کیلئے آپریٹ جائیں گی، ایک ایک پرواز الجیریا، انڈونیشیا، دبئی اور چین جائے گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو خصوصی پروازوں کی

اجازت دے دی ہے۔ پی آئی اے کی 18، 19 اور 20 اپریل کو اسلام آباد سے لندن تین پروازیں جائیں گی جب کہ 19 اور 20 اپریل کو اسلام آباد سے ہی مانچسٹر دو پروازیں جائیں گی۔اپریل کو پی آئی اے کا خالی طیارہ چین کے شہر چینگڈو جاکر واپسی پر کارگو سامان لائے گا،18 اپریل کو پی آئی اے کی پرواز مسافروں کو اسلام آباد سے لندن اور واپسی پر دبئی سے پاکستانیوں کو لائے گی۔اس کے علاوہ 18 اپریل کو مانچسٹر جانے والی پرواز واپسی پر الجیریا سے پاکستانیوں کو واپس لائے گی، 18 اپریل کو کراچی سے مسافروں کو پرواز انڈونیشیا کے شہر جکارتہ لے کر جائے گی اور واپسی پر بھی مسافروں کو لائے گی۔دوسری جانب آج مسقط سے خصوصی پرواز 170 سے زائد مسافروں کو لے کر لاہو رپہنچ گئی ہے،پرواز آنے والے زیادہ تر مسافر عمان سے ملک بدر کیے گئے ،ملک بدر کیے گئے مسافر کورونا وائرس کے بعد پروازیں بند ہونے کے باعث ویزہ کی معیاد ختم ہونے پر عمان میں پھنس گئے تھے ۔ مسقط سے خصوصی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچنے والے مسافروں کا تعلق پنجاب ،خیبر پختوانخواہ ،آزاد کشمیر اور اسلام آباد سے ہے ۔تمام مسافروں کو ائیرپورٹ سے سات سے چودہ روز کیلئے مختلف قرنطینہ سنٹرز میں بھجوادیا گیا ۔ کل جمعہ کے روز ایک پرواز کراچی پہنچے گی اورواپسی پر انہی پروازوں میں عمانی شہریوں کو واپس لے جایا جائے گا ،پروازوں کے پاکستانی ائیرپورٹس پر اترنے پر کریو کو جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی ،لاہور اور کراچی آمد پر ائیرلائن خود جہازوں کو جراثیم سے پاک کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close