اسلام آباد (پی این آئی )حکومت نے رمضان المبارک میں سحروافطارکے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ سحروافطار میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔اسلام آباد میں سیکرٹری پاورعرفان علی کی
زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں رمضان المبارک میں سحر و افطار کے دوران بلاتعطل بجلی فراہمی کیلئے جنریشن اور ڈسٹری بیوشن کمپنیز کو ہدایات جاری کی گئیں۔اس دوران پیداواری کمپنیوں کو اضافی ایندھن کا بندوبست کرنے اور واپڈا کو پن بجلی کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کی بھی ہدایت کی گئی۔حکام کے مطابق رمضان میں گھریلوصارفین کو بجلی کی فراہمی اولین ترجیح ہوگی،زیروریٹڈانڈسٹری کو بجلی کی فراہمی دوسری اور کمرشل صارفین تیسری ترجیح ہوں گے،دیگر صنعتوں کو رات کے اوقات میں بجلی فراہم کی جائے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں