فیصلے کی گھڑی آگئی ،کس کس وزیر کی چھٹی ہونیوالی ہے؟ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزرا سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اعظم عمران خان نےوفاقی وزراسے ان کی کارکردگی رپورٹ مانگ لی،وزارت میں کتنا وقت گزارا؟ کتنے اجلاس کیے؟ کیا فیصلے ہوئے؟ وزیر اعظم نے رپورٹ مانگ لی،وزیر اعظم وزرا کی کارکردگی رپورٹ پر کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کریں گے،وزراکو اپنی کارکردگی رپورٹ آج شام تک

وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے.مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے تمام اراکین سے رپورٹ مانگی ہے کہ جب سے وہ وزیر بنے ہیں اسوقت سے لے کر وزارت کے تمام اقدامات کی رپورٹ جمع کروائی جائے، ہر وزارت مستقبل کی منصوبہ بندی کی رپورٹ بھی جمع کروائے،وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ کابینہ اراکین کی کارکردگی تسلی بخش نہیں.واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ میں متعدد بار تبدیلیاں کر چکے ہیں، وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ وزرا کام کریں اور عوام کو ریلیف ملے. وفاقی وزرا کی جانب سے وزارتوں کی رپورٹ وزیراعظم ہاؤس میں جمع کروائی جائے گی جس کے بعد وزیراعظم عمران خان اہم فیصلے کریں گے۔وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل بھی وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں کیں ، اب بھی وزیراعظم کی جانب سے نئے حکم کے بعد ایک بار پھر کابینہ میں تبدیلیاں متوقع ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کا حجم بڑھ گیا اور ارکان کی کل تعداد 48 تک پہنچ گئی،کابینہ میں شامل وفاقی وزراء کی تعداد 25 ہوگئی ہے جبکہ 4 وزیرِ مملکت اور مشیروں کی تعداد 5 ہے۔2 معاونین خصوصی ثانیہ نشتر اور ارباب شہزاد کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہے جبکہ ارباب شہزاد کو آج معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔شہزاد ارباب کی شمولیت کے بعد وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد 14 ہوگئی جبکہ وفاقی کابینہ میں شامل 19 ارکان غیرمنتخب ہیں جن میں وزیراعظم کے 5 مشیر اور 14 معاون خصوصی شامل ہیں۔کرونا وائرس کے حوالہ سے از خود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ نے ابھی تک کچھ بھی نہیں کیا،وزراء اور مشیروں کی فوج در فوج ہے، مگر کام کچھ نہیں،مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا،جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ سر ایسی بات نہیں ، چیف جسٹس نے کہا کہ میں نے طور مبینہ طور پر ان کو کرپٹ کہا ہے،ہم نے حکم دیا تھا کہ پارلیمنٹ قانون سازی کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close