حکومت نے نہ کوئی مسجد بند کی اور نہ ہی کر رہی ہے ،رمضان المبارک میں تراویح ہو گی یا نہیں؟ حکومت نے واضح اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ نےکہا ہے کہ بیرون ممالک سے جو پاکستانی اور تبلیغی جماعت کے اراکین پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں ،اُن کے لئے بندوبست کیا جا رہا ہے،حکومت نے نہ کوئی مسجد بند کی اور نہ ہی کر رہی ہے ،رمضان المبارک میں تراویح ، اعتکاف اور نمازوں کے بارے میں

علماء کی مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی سے فون پر گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ نے کہا کہ جو پاکستانی بیرون ممالک سے واپس پاکستان آنا چاہتے ہیں اُن کیلئے بندوبست کیا جا رہا ہے جبکہ بیرون ممالک سے تبلیغی جماعت کے جو اراکین کو بھی وطن واپس لانے کا انتظام کیا جا رہا ہے ، اس مشکل مرحلہ میں ریاست کو ماں جیسا کردار ادا کرنا ہے ۔ انہوں نےکہا کہ حکومت نےنہ کوئی مسجد بند کی ہےاور نہ ہی کررہی ہے ،رمضان المبارک میں تراویح ، اعتکاف اور نمازوں کے بارے میں علماء کی مشاورت سے فیصلہ کریں گے ، حکومت علماء و مشائخ سے مشاورت کر رہی ہے اور چاہتے ہیں کہ کرونا سے محفوظ رمضان ہو ،فرائض بھی ادا ہوں اور کسی کو نقصان بھی نہ پہنچے۔انہوں نے کہا کہ حکومت علماء و مشائخ کا احترام کرتی ہے اور مساجد و مدارس ہمارے لیے محترم ہیں ۔پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ کی طرف سے تبلیغی جماعت ، زائرین اور مدارس ومساجد کے امور میں تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علماء حکومت سے کسی صورت تصادم نہیں چاہتے ، لاک ڈاؤن توڑنے کی باتوں کا علماء کے اعلامیہ سے کوئی تعلق نہ ہے ، علماء نے حکومت کو مثبت تجاویز دی ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ صدر مملکت سے ہونے والے اجلاس میں معاملات مکمل طور پر طے ہو جائیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں