دال میں کچھ تو کالا ہے ، پی ٹی آئی حکومت بننے کے بعد جہانگیر ترین نے اب تک کتنی شوگر ملیں خریدی ہیں؟حیران کن تفصیلات آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی)تحریک انصاف کے حکومت میں آنے کے کچھ ہی عرصہ بعد 18 جنوری 2019 کو مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے اے کے ٹی شوگر ملز کی ایک درخواست منظور کی۔ اس درخواست میں گلف شوگر ملز کے تمام شیئرز جہانگیر ترین کی طرف سے خریدنے کا کہا گیا تھا۔انگریزی روزنامے کی رپورٹ

کے مطابق گلف شوگر ملز کے مالکان نے اپنی یہ مل ساڑھے 11 ارب روپے میں جہانگیر ترین کو فروخت کی۔ شوگر ملز کی خریداری کیلئے کوئی منی ٹریل فراہم نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی حکومتی ادارے نے اس کی تحقیقات کی ضرورت محسوس کی۔اسی طرح نوید شیخ نے اپنی امپیریل شوگر ملز بھی جہانگیر ترین کو فروخت کی، 4 جنوری 2019 کو امپیریل شوگر ملز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مل کی زمین، عمارت، پلانٹ، مشینری سمیت تمام اشیا فروخت کرنے کی منظوری دی۔ یہ مل ضلع منڈی بہاؤالدین کی تحصیل پھالیہ کے علاقے کرمانوالہ میں ہے۔جہانگیر ترین نے یہ شوگر ملز ساڑھے 7 ارب روپے کے عوض خریدی۔انڈسٹری کے اندر کا بھید رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ دونوں شوگر ملز خسارے میں چل رہی تھیں اس لیے انہوں نے بخوشی انہیں فروخت کردیا، کیونکہ انہیں اس بات کا کوئی اندازہ نہیں تھا کہ ان ملز کو منافع بخش کیسے بنانا ہے۔خیال رہے کہ حال ہی میں ایف آئی اے نے چینی کے بحران پر اپنی رپورٹ جاری کی ہے جس میں جہانگیر ترین کے کردار پر انگلیاں اٹھائی گئی ہیں۔ ایک تحقیقاتی کمیشن مختلف شوگر ملز کا آڈٹ کر رہا ہے جس کی رپورٹ 25 اپریل کو سامنے آئے گی۔ انکوائری کمیشن کی پہلی رپورٹ میں جہانگیر ترین کی مذکورہ بالا شوگر ملز کا تذکرہ نہیں کیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close