قسمت کی دیوی مہربان،شہریار آفریدی کو ایک اور اہم ترین عہدہ مل گیا، باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر شہریار آفریدی کو چیئرمین کشمیر کمیٹی مقرر کردیا گیا، اسپیکر قومی اسمبلی نے شہریارآفریدی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، فخرامام کا بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چینی اور آٹے

بحران پر وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کیا ۔وفاقی وزراء اور مشیران کے قلمدان تبدیل کردیے گئے۔ وزیراعظم نے چیئرمین کشمیر کمیٹی فخرامام کو نیشنل فوڈ سکیورٹی تعینات کردیا ہے ، جبکہ وفاقی وزیر خسروبختیار سے فوڈ سکیورٹی کا قلمدان واپس لے لیا تھا۔ اور مخدوم خسروبختیار وزیراقتصادی امور تعینات کردیا گیا تھا۔اسی طرح وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی سے عہدہ واپس لے لیا گیا ہے۔ جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے وزیر مملکت برائے سیفران شہریارآفریدی کو ایک مرتبہ پھر نارکوٹکس کنٹرول کا اضافی قلمدان بھی سونپ دیا ہے۔ وزیراعظم نے 8 اپریل کو شہریار آفریدی سے نارکوٹکس کنٹرول کا اضافی قلمدان واپس لیا تھا۔ اب وزیراعظم کی ہدایت پر شہریار آفریدی کو چیئرمین کشمیر کمیٹی مقرر کردیا گیا، اسپیکر قومی اسمبلی نے شہریارآفریدی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔اسی طرح وزیراعظم عمران خان نے شہزاد ارباب کو کابینہ میں دوبارہ عہدہ دے دیا ہے۔ وزیراعظم نے چینی بحران کی رپورٹ کے بعد بعض وزراء کو وزارتوں اور عہدوں سے ہٹا دیا تھا، ان میں شہزاد ارباب بھی شامل تھے۔ لیکن آج وزیر اعظم نے شہزاد ارباب کو دوبارہ مشیر اسٹیبلشمنٹ کے عہدے پر تعینات کردیا ہے۔ ان کا یہ عہدہ وزیر کے برابر تصور کیا جائے گا۔ کابینہ ڈویژن نے شہزاد ارباب کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں