رمضان پیکج کیلئے2.5 ارب مختص کرنے کا فیصلہ یوٹیلٹی سٹورز پر اشیا خوردونوش کتنے میں ملیں گی ؟ تفصیلات جانئے

اسلام آباد(ُپی این آئی) وفاقی حکومت نے رمضان پیکج کیلئے2.5 ارب مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور19 اشیا خوردونوش پر سبسڈی دی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رمضان پیکج میں کھجور، چاول، بیسن، چائے اور دالوں سمیت دیگر اہم اشیا کی ارزاں نرخوں پر دستیابی ممکن بنائی جائے گی۔یوٹیلیٹی سٹورز پر

رمضان المبارک کیلئے اشیاء کے نئے ریٹس کا اطلاق 17 اپریل بروز جمعہ سے ہو گا۔آدھاکلو گرام کھجوروں کی قیمت میں10، بیسن 20 روپے فی کلو اور 200 گرام لال مرچ 18 روپے سستی ہوگئی۔500 گرام کھجوروں کا پیکٹ 90 روپے سے کم ہو کر 80 روپے کا ہو گیا۔ چاولوں کی قیمت میں 3 سے 5 روپے فی کلو تک کمی کر دی گئی ہے۔رمضان کے دوران چکی بیسن 20 روپے کمی کے بعد 140 روپے فی کلو میں دستیاب ہو گا۔ یوٹیلیٹی برانڈ کی دال ماش کی فی کلو قیمت 265 سے 255 ہوگی۔لال مرچ 200 گرام کی قیمت میں 18 روپے کمی کی گئی ہے۔ اب 200 گرام لال مرچ 175 کے بجائے 157 روپے میں دستیاب ہوگی۔ہلدی100 گرام 35 سے 31، دھنیا پاؤڈر90 سے 81 اور 50 گرم مصالحہ پاؤڈر 64 سے 58 روپے کا ہوگا۔کالی مرچ 50 گرام 57 سے 51 روپے کی ہو گئی ہے۔ 100 گرام سفید زیرہ 99 سے 89 اور 100 گرام دڑا مرچ 88 سے 79 روپے میں دستیاب ہوگی۔ 95 گرام چائے 4 روپے کمی کے بعد 91 روپے میں دستیاب ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close