کسی ملازم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا توعلاج کروانا مالک کی ذمہ دار ہو گی،55سال سے زائد عمر ملازم سے کام نہیں کروایا جائیگا ، حکومت نے نیا حکم جاری کر دیا

کراچی (پی این آئی ) مزدور کو کورونا وائرس ہوا تو مالک علاج کا ذمہ دار ہوگا، سندھ حکومت نے جامعہ ایس او پی تیار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے ایس او پیز تیار کئے گئے ہیں۔ تیار کردہ ایس او پی میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی صنعت یا کاروباری جگہ پر ملازم میں کورونا وائرس کا

ٹیسٹ مثبت آتا ہے تو مالک اس کے علاج کا ذمہ دار ہوگا، ایس او پی کے مطابق ملازمین کے درمیان کم سے کم تین فٹ کا فاصلہ ہونا ضروری ہے۔ایس پی اوپیز کے مطابق 55 سال سے زائد عمر کے ملازمین سے مزدوری نہیں کرائی جائے گی۔ ساتھ ہی ساتھ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے اگلے دو ہفتے لاک ڈاؤن سخت کرنے کا کہا ہے۔کراچی میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں ٹیسٹنگ کی استعداد 1500 تک لے آئے ہیں۔تاہم دس فیصد کورونا پوزیٹیو آرہے ہیں۔وزیراعلی سندھ نے مزید کہا کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی شناخت ظاہر کرنا مناسب نہیں۔بہت بڑے بڑے ادارے کے لوگ بھی کورونا سے متاثر ملازم کے نام بتا رہے ہیں۔بڑا آدمی ہو تو اپنا نام چھپائے ، چھوٹے ملازم کا نام بتا دے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں اموات کی شرح 2.4 ہوگئی ہے جو بہت تشویشناک ہے۔ کورونا کے بعض مریضوں کی اسپتال پہنچنے کے چوبیس گھنٹے میں موت واقع ہو گئی ۔ کچھ ایسے کیسز سامنے آئے ہیں کہ انہیں اسپتال ہیں مردہ حالت میں پہنچایا گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ہلاک ہوئے افراد کے پھیپھڑے متاثر ہوئے۔پندرہ کیسز ایسے ہیں جن کی ہم نے تدفین کورونا کے مریضوں کی طرح کروائیں۔ایسی اموات بھی ہے جو رپورٹ نہیں ہورہی ہیں۔سو کے قریب اموات ایسی ہیں جن پر کورونا کا شبہ ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں