کراچی (پی این آئی ) مستحکم امیون سسٹم کے باعث پاکستان کورونا وائرس کو شکست دینے لگا ۔تفصیلات کے مطابق معروف پتھالوجسٹ ڈاکٹر جمال کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کو ہمارے خطے میں مستحکم امیون سسٹم کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی کورونا سے کئی زیادہ قوت رکھتے ہوئے اسے
شکست دے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں 6100 میں سے 1558 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ماہرین نے اس کشیدہ صورتحال میں خوش خبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بہت جلد اس کو مکمل طور پر شکست دے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ملیریا زون میں رہنے اور بچپن میں حفاظتی ٹیکے لگانے سے پاکستانیوں کی قوت مدافعت بہتر ہوئی تھی جو کورونا کے خلاف جنگ میں مدد گار ثابت ہو رہی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے فیلڈ ہسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہمیں ڈاکٹروں کی محنت کا ثمر ملنا شرو ع ہو گیا ہے۔آج ایکسپو سینٹر فیلڈ ہسپتال میں سے 24 افراد صحت یاب ہو کر گھر چلے گئے ہیں جبکہ میو ہسپتال سے 5 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں۔ پنجاب میں 43 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں اور 4500بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال بھی قائم کر دیئے گئے ہیں جبکہ 8نئی لیبز بنانے کا کام بھی آخری مراحل میں ہیں۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں 113 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ جبکہ دیگر 6100 سے زائد مریض قرنطینہ سنٹرز میں زیر علاج ہیں۔ تاہم پاکستان میں دیگر زیادہ متاثر ممالک کی نسبت کم اموات دیکھنے میں آ رہی پیں جس کی وجہ ماہرین مضبوط وقت مدافعت بتا رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کورونا وائرس کو بہت جلد شکست دے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں