لاک ڈاؤن کے دوران کھلنے والے تمام اداروں کیلے قواعد و ضوابط جاری

کراچی(پی این آئی)سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے تحت چند ضروری شعبہ جات کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے جبکہ اجتماعات، تفریحات اور دیگر سرگرمیوں پر بدستور پابندی عائد رہے گی۔صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکشن کے

مطابق کھلنے والے تمام شعبوں اور صنعتوں کیلئے ایس او پی بنائے گئے ہیں ۔نوٹیفیکشن کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اراکین، طبی عملہ، میڈیا، پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، گیس، بجلی، پانی اور دیگر اداروں کے لوگوں کے کام کی اجازت ہوگی۔صوبے میں اشیاء خورنوش، گوشت، سبزی اور پھلوں کی دکانیں کھلی رہیں گی ،جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے صحت اور زراعت سے متعلق صنعتوں کو کھولنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ زراعت، صحت سے متعلق صنعتوں میں ملازمین کو آنے کی اجازت ہوگی،صنعتوں میں مزدوروں کو تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی۔صنعتوں میں مزدوروں کو کورونا وائرس سے متعلق تربیت دینا لازمی ہوگی اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر سخت کارروائی ہوگی،جبکہ جس فیکٹری سے کورونا وائرس کا مریض سامنے آیا وہ بند کردی جائے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں بیکریوں کو بھی کام کی اجازت ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں