لاک ڈاؤن میں نرمی ،درزی، حجام، اسپیئر پارٹس کی دکانیں کھل گئیں، پولیس نے اہم شاہراوں سے ناکے ہٹا دیئے

کراچی(پی این آئی)سندھ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی مختلف شہروں میں کاروبار زندگی جزوی طور پر بحال ہونے لگا ہے۔جیکب آباد شہر میں کاروبار زندگی جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہوگیا ہے اور لاک ڈاؤن میں نرمی کے اعلان کے بعد درزی، حجام، فوٹو اسٹیٹ، رنگ فروش کی دکانیں کھل گئی ہیں۔شہر میں

پولیس نے اہم شاہراوں سے ناکے ہٹا دیئے ہیں۔بدین شہرمیں بھی کاروبار جزوی طور پر بحال ہوگیا ہے، درزی، حجام، اسپیئر پارٹس کی دکانیں کھل گئی ہیں۔واضح رہے کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پلمبر، حجام، الیکٹریشن، مکینک، زرعی مشینری مکینک، سیمنٹ پلانٹ،کھاد انڈسٹری، اینٹوں کے بھٹے، ڈرائی کلینر، بلڈنگ میٹیریل، سینٹری شاپ، ماربلز فیکٹریز، ٹائلز شاپ، ٹیلر،کریانہ اور دودھ دھی کی شاپز صبح 6 سے رات 9 بجے تک کھولی جاسکیں گی۔نوٹی فیکيشن کے مطابق الیکٹرک اسٹور، شٹرنگ اسٹور، بیکریز، بینک، ہارڈویئر شاپ، لیبارٹریز، نجی اسپتال اور دیگر صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلیں گے لیکن ماسک اور ہر شاپ پر ہینڈ سینیٹائزر ہونا لازمی قراردیا گیا ہے۔فوڈ انڈسٹریز کے علاوہ تمام انڈسٹریز بند ہوں گی، گڈز ٹرانسپورٹ کو اشیائے ضروريہ اور میڈیکل کی ترسیل کی اجازت ہوگی، گڈز ٹرانسپورٹ میں کلینر کے علاوہ سواری اٹھانے پر پابندی ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔………………………………..پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں