کراچی(پی این آئی)سندھ حکومت کے ترجمان اور مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ڈاکٹر شہباز گل نامی شخص کا کوئی سیاسی بیک گراو نڈ نہیں ہے،یہ””مہمان اداکار””وفاق اورصوبائی حکومتوں کےدرمیان دوریاں پیدا کرنےکا کردار ادا کررہے ہیں،یہ وقت تنقیداورسیاست کانہیں بلکہ ملکی عوام کو
خطرناک وباء سے بچانے کا ہے، بلا جواز تنقید اور دوسروں کو گالیاں دینا موصوف کا مشغلہ بن گیا ہے، شہباز گل صاحب کو مشورہ ہے کہ وہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے فوبیا سے باہر نکلیں اور کچھ عملی کام کریں ورنہ عوام کے غیض و غضب کے لئے تیار رہیں ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ اپنی حیثیت سے ناواقف شخص سندھ حکومت پر تنقید کرکے اپنا بونا قد بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں جو ممکن نہیں ہے، انکا نہ کوئی سیاسی بیک گراؤنڈ ہے اور نہ سیاست سے دور دور تک کوئی تعلق ہے ،دنیا جانتی ہے کہ پی ٹی آئی میں نالائق اعظم بننے کی دوڑ لگی ہوئی ہے، بے چارے شہباز گل کی مجبوری ہے کہ وہ اپنی صفوں میں موجود لوگوں سے نبردآزما ہیں، انکے نزدیک پی ٹی آئی سے بے دخلی سے بچنے کا واحد جواز پیپلزپارٹی کو گالیاں دینا رہ گیا ہے۔بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ انکی زبان کی وجہ سے ہی شہباز گل کو وزیراعلی پنجاب نے عہدے سے ہٹایاتھا، کورونا وائرس اور ڈوبتی معیشت سے نمٹنے کے بجائے موصوف کا وقت سندھ حکومت پر تنقید کرتے گزرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے حملے سے لیکر آج دن تک جناب نے دھیلے کا کام نہیں کیا،موصوف نے خوف کے مارے ازخود ٹھنڈے کمرے میں خود کو قرنطینہ کرلیا ہے ،بہتر ہے جو توانائی بچی ہے اسے عوام کی خدمت میں صرف کریں۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں