اسلام آباد (پی این آئی)ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے پاکستان کی جانب سے دراندازی اور کورونا سے متاثرہ افراد کو مقبوضہ کشمیر بھیجنے کے بھارتی الزامات کو گمراہ کن اور انتہائی بے بنیاد قرار دیا ہے۔ڈائریکٹرجنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بھارت کے 15
کور کے کمانڈر کی جانب سے برطانوی میڈیا کو دیا گیا انٹرویو حقائق کے منافی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایسے الزامات کا مقصد 5 اگست 2019 کے واقعات سے اندرونی و بین الاقوامی توجہ ہٹانا ہے۔میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو مقبوضہ کشمیر بھیجنے کے بھارتی الزامات مبالغہ آرائی سے زیادہ کچھ نہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے مقامات تک بلا رکاوٹ رسائی دی ہے اور ہم شفاف انداز میں ایسا کرتے رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی قیادت کو مشورہ ہے کہ وہ اپنے اندرونی مسائل پر توجہ دے جو کہ نہ صرف کورونا وائرس کی صورتحال کو غلط طریقے سے قابو کرنے سے پیدا ہوئے ہیں بلکہ برسوں سے مقبوضہ کشمیر میں جاری المیے کی وجہ سے بھی سامنے آرہے ہیں۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں