جمعہ، تراویح اور اعتکاف پر پالیسی کا اعلان 18 اپریل کو علماء سے مشورے کے بعد ہو گا

کراچی(پی این آئی)وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں تراویح، اعتکاف اور نماز جمعہ سمیت باجماعت نمازوں کے بارے میں پورے ملک کے لیے فیصلہ 18 اپریل کو علمائے کرام کے ساتھ مشاورت اور مفاہمت سے کیا جائے گا۔اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر مذہبی امور نور

الحق قادری نے کہا کہ حکومت کورونا سے محفوظ اور عبادات سے بھر پور رمضان کے لیے اقدامات کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ تمام مسالک کے جیّد علما اور دینی و سیاسی قیادت کو اعتماد میں لیا جائے گا۔نور الحق قادری نے مزید کہا کہ اس حوالے سے انفرادی اور مقامی فیصلوں سے اجتناب کر کے اتفاق اور اتحاد کی فضا کو فروغ دیا جائے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت مساجد کو آباد کرنے، رمضان المبارک کے روحانی ماحول اور نمازیوں کی زندگی اور صحت سب کو اہمیت دے ر ہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت صوبائی گورنرز اور صدر آزاد کشمیر کی موجودگی میں ویڈیو لنک پر اجلاس ہوگا۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں وہ خود بھی شرکت کریں گے جبکہ وزیر داخلہ اعجاز شاہ، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز بھی صدر پاکستان کی معاونت کریں گے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close