پنشنرز کیلئے بری خبر آگئی ، حکومت نے پنشن کی رقم میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے پنشنرز کی پنشن میں اضافہ مؤخر کردیا گیا۔ مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کے پنشنرز کی پنشن میں اضافہ مؤخر کردیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان ایک روڈ میپ لانے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضروری

میڈیکل سامان پر ٹیکس کی چھوٹ اور مرغزار چڑیا گھر کا انتظام وائلڈ لائف بورڈ کے حوالے کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر تعمیرات کے شعبے میں آسانیاںفراہم کرنے کے لئے وزیراعظم کی ہدایت پر آرڈیننس لایا جارہا ہے‘ ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کی روک تھام کے ساتھ ساتھ افراط زر کو کنٹرول کرنے اور ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے وزیراعظم کی ہدایت پر آرڈیننس میں ذخیرہ اندوزوں اور سمگلنک کرنے والے افراد کے لئے سخت سزائیں تجویز کی گئیں ہیں۔وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے قانونی سازی کے تین اپریل کے فیصلوں‘اقتصادی رابطہ کمیٹی کے آٹھ اور نو اپریل کے فیصلوں کی توثیق کی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ اس اجلاس میں ہونے والے فیصلے کی رپورٹ وزیراعظم آفس کو موصول ہوچکی ہے۔ کابینہ نے مرغزارچڑیا گھر کا انتظام وائلڈ لائف بورڈ کے سپرد کرنے کی منظوری بھی دی۔ احساس پروگرام کے تحت ایمرجنسی کیشن منتقلی پروگرام کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پروگرام تمام تر سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر میرٹ پر شروع کیا گیا ہے جس کا مقصدحق حقداروں تک پہنچانا ہے۔وفاقی کابینہ کے ممبران نے اپنے اپنے حلقوں میں کیش پروگرام کے تحت رقوم احسن طریقے سے تقسیم کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وفاقی کابینہ کو بتایا گیا کہ احسا س پروگرام اور ایمرجنسی کیش منتقلی پروگرام واحد پرگروام ہے جس کی شفافیت اورمیرٹ پر کسی کو شک نہیں ‘ یہ پرگرام وفاق کے کردار کومضبوط کرتے ہوئے چارروں صوبوں بشمول آزادوجموں کشمیر ‘گلگت بلتستان میں ضرورت مندوں کی رسائی یقینی بنا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close