کورونا وائرس نے ایک اور جان نگل لی ، معروف عالم دین کا انتقال ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی) معروف عالم دین سید شاہ عبد العزیز کورونا کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ سید شاہ عبد العزیز سید غلام نبی شاہ کے صاحبزادے تھے۔چند روز قبل ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی،جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا علاج جاری تھا تاہم وہ کورونا وائرس کو شکست نہ دے سکے

اور جان کی بازی ہار گئے۔سید شاہ عبد العزیز نے ایک ویڈیو کے ذریعے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا بناتا تھا۔اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں ایک وبا پھیلی ہوئی ہے جس سے ہر خاص و عام متاثر ہے۔امیر اور غریب دونوں طبقے اس آزمائش سے گزر رہے ہیں۔اور اب میں بھی اسی آزمائش سے گزر رہا ہوں۔میں نے میں کوئٹہ کے سفر میں تھا جہاں سے واپسی پر میرے اندر کورونا کی علامات پائی گئیں۔ٹیسٹ کروانے کےبعد کورونا کی تصدیق ہوئی۔جس کے بعد میں نے خود کو آئسولیٹ کر دیا۔۔سید شاہ عبد العزیز نے بتایا کہ ان کے اہلخانہ کے دیگر افراد صحتمند ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ دن بدن ان کی صحت میں بہتری آ رہی ہے۔تاہم اب ان کے انتقال فرما جانے کی خبر موصول ہوئی ہے۔سید شاہ عبد العزیز کے انتقال پر ان کے چاہنے والوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔جب کہ 96 لوگ انتقال کر چکے ہیں۔جب کہ ملک بھر میں مزید 10 دن کیلئے لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے پر قومی رابطہ کمیٹی کا اتفاق ہو گیا ۔ق قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں لاک ڈاؤن کے کی تجویز کو زیر بحث لایا گیا جس کے بعد قومی رابطہ کمیٹی نے مزید 10 روز تک لاک ڈاؤن میں توسیع دینے کی تجویز پر اتفاق کیا۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں 10 کم رسک والی انڈسٹریز کو لاک ڈاؤن سے استثنیٰ دیئے جانے کا امکان ہے آٹو موبائل ، اسیمبلز ، بک شاپس کو لاک ڈاؤن میں رعایت ملنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close