اسلام آباد(پی این آئی)ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد کی جانب سے جرائم کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے بنائے گئے نئے ’ نائٹ پیٹرولنگ‘ پلان کے مطابق ہر سیکٹر کے داخلی و خارجی راستوں پر پکٹس قائم کی جائیں گی اور ان داخلی و خارجی پکٹوں پر سختی سے چیکنگ کی جائے گی۔ڈی آئی جی آپریشنز کی جانب
سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ باہر نکلتے وقت اپنی شناختی کارڈز ساتھ رکھیں اور چیکنگ کے دوران اپنی شناخت کروائیں تاکہ کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ دوران چیکنگ پولیس افسران کے ساتھ تعاون کریں۔ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ وفاقی پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات بروئے کارلارہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں