مٹیاری، گھر میں پابند کیے گئے کورونا کے 16 مشتبہ مریض رفو چکر ہو گئے، تلاش جاری

کراچی(پی این آئی)سندھ کے ضلع مٹیاری کے ایک علاقے میں کورونا وائرس کے شبہ پر محدود کیے گئے 16 افراد فرار ہوگئے۔مٹیاری کے علاقے نیو سعید آباد کی مسجد اور گھر میں محدود کیے گئے 16 افراد فرار ہو گئے جس کے کے بعد فرائض سے غفلت برتنے پر ایس ایچ او نیو سعید آباد کو معطل کر دیا گیا ۔ڈپٹی

کمشنر کے مطابق مفرور افراد میں کورونا وائرس کا شبہ ہے اور ان کا تعلق پشاور سے ہے، ان افراد کے فرار میں مبینہ مدد کرنے کے الزام میں 3 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 5 ہزار 700 سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جس میں سے 1452 کا تعلق سندھ سے ہے اور صوبے میں اب تک 31 افراد بھی لقمہ اجل بن گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close