بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی شروع کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)پی آئی اے نے آج 14سے 19 اپریل تک بیرون ملک پھنسے پاکستان کو لانے کا پلان بنالیا، ایئر لائن ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے لائے جانے والے 770 یو اے ای اور اومان کی قید سے رہا ہونے والے پاکستانی شامل ہیں۔بیرون ملک 1800 سے زائد پاکستانیوں کو وطن لانے کے لیے قومی ایئر لائن

نے پلان مرتب کرلیا ہےسعودی عرب سے 400 عمرہ زائرین کو آج 2 پروازوں سے لایا جائے گا ایک پرواز ملتان اور دوسری لاہور ایئرپورٹ پرلینڈ کرے گی، آج ہی یو اے ای سے 410 قید سے آزاد ہونے والے پاکستانیوں کو لایا جائے گا، یو اے ای سے دونوں خصوصی پروازیں فیصل آباد اور پشاور ایئر پورٹ پر لینڈ کریں گی۔آج تھائی لینڈ اور جاپان میں پھنسے 270 مسافر بھی وطن واپس آئیں گے، ان مسافروں کو خصوصی پرواز لیکر اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کرے گی۔ایئر لائن ذرائع نے مزید بتایا کہ اومان کی قید سے 360 رہا ہونے والے پاکستانی کو لیکر ایک پرواز 15 اپریل کو کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کرے گی، جبکہ اومان سے دوسری پرواز 16اپریل کو لاہور ایئرپورٹ لینڈ کرے گی۔انڈونیشیا سے 225 اور یو اے ای میں پھنسے مزید پاکستانیوں کو دو پروازوں سے 18 اپریل کو لایا جائیگا، یو اے ای سے آزاد ہونے والے قیدیوں کے اخراجات یواے ای حکومت اور اومان سے رہا قیدیوں کا خرچہ اومان حکومت برداشت کرے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں