کراچی(پی این آئی)ڈپٹی کمشنر رانا عدیل کے مطابق تفتان بارڈر سے قرنطینہ سکھر میں 14 مارچ سے اب تک 1212 مسافروں کو منتقل کیا گیا۔سکھر قرنطینہ سے اچھی خبر آگئی، 272 کورونا وائرس کے شکار مسافروں میں سے 267 صحت یاب ہوکر گھروں کو روانہ ہوگئے، قرنطینہ میں تعینات کورونا کا شکار ڈاکٹر
بھی صحت یاب ہو گیا جبکہ ایک خاکروب کا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ کردیا گیا۔ تاہم مقامی سطح پر ایک بزرگ خاتون میں پہلا کیس مثبت آیا ہے۔جن میں سے 272 مسافروں میں کورونا وائرس پایا گیا تھا جس میں سے 267 مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر 1171 مسافروں کو قرنطینہ سے گھروں کو روانہ کیا جاچکا ہے، قرنطینہ میں اب 42 افراد موجود ہیں جن میں ایک کورونا سے متاثر خاکروب سمیت 6 مریض بھی شامل ہیں۔رانا عدیل نے کہا کہ ہم نے مزید ٹیسٹ کرانے کیلئے صوبائی حکومت سے درخواست کی ہوئی ہے کہ یہاں پر جو بھی عملہ کام کرتا ہے اس کا حق ہے کہ اس کا ٹیسٹ کرایا جائے تاکہ وہ بالکل مطمئن ہوکر اپنے گھر جائیں۔ڈی سی کے مطابق سکھر میں مقامی طور پر کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا ہے، ستر سالہ ضعیف خاتون نازک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ خاتون کے اہل خانہ کو ان کی رہائش گاہ پر قرنطینہ کردیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں