لاک ڈاؤن چوتھے ہفتے میں داخل،کراچی کے مزید 8 تھانوں کی حدود میں مختلف مرکزی شاہراہیں متاثرہ گلیاں اور محلے سیل

کراچی(پی این آئی)کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن چوتھے ہفتے میں داخل ہوگیا ہے۔گزشتہ شب کراچی کے ضلع شرقی کے مزید 8 تھانوں کی حدود میں مختلف مرکزی شاہراہیں متاثرہ گلیاں اور محلے سیل کردیے گئے۔تھانہ بلوچ کالونی کی یوسی 2 اور ڈیفینس فیز ویو کی تین گلیاں سیل کی گئی ہیں جب

کہ تھانہ بریگیڈ میں یوسی 11، خداداد کالونی کی ایک سڑک اور 2 گلیاں، یوسی 10 جیکب لائن کی سڑک سمیت 2 گلیاں، تھانہ گلشن اقبال کی حدود میں یونیورسٹی روڈ پر یوسی 9 کے بلاک 3, 6, 7 اور بلاک 13ڈی کی چندگلیاں سیل کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ تھانہ گلستان جوہر، سچل، شارع فیصل، عزیز بھٹی اور جمشید کواٹرکی حدود میں مخصوص اپارٹمنٹس، گلیاں اور سڑکیں بھی سیل کی گئی ہیں۔گلیاں اور سڑکیں سیل کرنے کے لیے کنٹینرز، ٹینکرز اور مختلف رکاوٹیں لگائی گئی ہیں جب کہ سیل مقامات پر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر مشتمل دو حصار بنائے ہیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل ضلع شرقی کے ڈپٹی کمشنر نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 11 یونین کونسلز کو مکمل سیل کرنے کا حکم دیا تھا تاہم سندھ حکومت نے یوسیز کی متاثرہ گلیوں کو سیل کرنے کے احکامات دیے ۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 5 ہزار 700 سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جس میں سے 1452 کا تعلق سندھ سے ہے اور صوبے میں اب تک 31 افراد بھی لقمہ اجل بن گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close