سیالکوٹ(پی این آئی)سیالکوٹ میں پولیس یونیفارم میں پتنگ بازی کرتے ہوئے ویڈیو بنا کر ’ٹک ٹاک‘ پر اپ لوڈ کرنے والے پولیس اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔پنجاب میں پتنگ بازی کرنے پر پابندی عائد ہے اور خلاف ورزی کرنے والے کو قانون کے مطابق تین سال سزا یا ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو
سکتی ہیں۔قانون نافذ کرنے والے ادارے کے باوردی اہلکار کی طرف سے قانون شکنی کرنے اور پھر اس کی سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے کا یہ واقعہ پہلی بار سامنے آیا ہے جسے شہریوں کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔جس کے بعد پولیس کے اعلی حکام نے اس کا نوٹس لے کر ذمہ دار اہلکار کے خلاف قانونی اور محکمانہ کارروائی کرنے کا حکم دیا۔سیالکوٹ پولیس کے ترجمان کے مطابق وزیر آباد روڈ پر گولو پھالہ میں ایک شخص ہجرت خان کے شوروم کی چھت کے اوپر پولیس کانسٹیبل بابر علی پتنگ بازی کررہا تھا.اہل علاقہ کی اطلاع پر تھانہ اگو کی پولیس نے چھاپہ مارا اور کانسٹیبل بابر علی کو حراست میں لے لیا۔ جس کے قبضے سے ایک پتنگ اور ڈور برآمد ہوئی۔تھانہ اگوکی پولیس نے اے ایس آئی غلام مرتضیٰ کی مدعیت میں اہلکار بابر علی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔سیالکوٹ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) مستنصر فیروز نے اہلکار بابر علی کو ملازمت سے معطل کردیا ہے اور گرفتار کانسٹیبل کو جیل بھجوا دیا گیا ہے۔دوسری طرف پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل بابر علی کی پولیس وردی میں پتنگ بازی کرنے کی ویڈیو کی سوشل میڈیا خصوصا ٹک ٹاک پرتشہیر ہونے پر اعلی حکام نے سختی نے نوٹس لیا اور اس کے خلاف قانونی و محکمانہ کارروائی کرنے کا حکم دیا جس پر پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔یاد رہے کہ کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں پنجاب میں لاک ڈاؤن کے دوران پتنگ بازی کے واقعات بڑھ گئے ہیں جس پر پولیس کی طرف سے مقدمات کا اندراج اور گرفتاری بھی کی جاتی ہے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں