کراچی، لاہور (پی این آئی) ملک میں آج کورونا سے مزید 5؍افراد جاں بحق ہوگئے جسکے بعد مجموعی ہلاکتیں 91؍ اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 5232؍ہو گئی۔ خیبر پختونخوا میں 3اور سندھ میں 2؍افراد مہلک وائرس کے باعث جان کی بازی ہارگئے، آج ملک بھر میں 196 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اب تک ملک بھر
سے 1028؍ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے 100؍ ڈاکٹرز اور طبی عملہ کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ کراچی میں کورونا کیخلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑنے والے ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے 25 سے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔کراچی میں 25، ملتان 18، ڈی جی خان 16، لاہور،راولپنڈی اور گجرات پانچ پانچ، خیبر پختونخوا میں 15اور بلوچستان میں 21، ڈاکٹر،طبی عملہ کوروناسے متاثر ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میںاتوار کورونا سے مزید 5؍افراد جاں بحق ہوگئے جسکے بعد مجموعی ہلاکتیں 91 ؍ اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 5232 ؍ہو گئی۔مہلک وائرس سے خیبرپختونخوا اور سندھ میں ہلاکتیں ریکارڈ ہوئیں۔ خیبرپختونخوا کی وزارت صحت نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 3 افراد کی مہلک وائرس سے انتقال کی تصدیق کی۔ وزارت صحت کے مطابق صوبے میں ہلاکتیں مردان، پشاور اور صوابی میں ہوئیں جن کی عمریں 80، 65 اور 52 سال تھیں جبکہ تمام افراد کی تبلیغی جماعت کے ساتھ کی ٹریول ہسٹری موجود ہے۔ صوبائی محکمہ صحت نے بتایا صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 34 تک جاپہنچی ہے۔ صوبہ سندھ میں آج مزید 2 افراد جاں بحق ہوئے جسکے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 30 تک جاپہنچی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 91 ہوگئی ہے جن میں سے خیبرپختونخوا میں 34، سندھ میں 30 اور پنجاب میں 21 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان 2 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ ملک میں آج 196 نئے کیسز رپورٹ ہو ئے ہیں جن میں سے سندھ میں 93، خیبرپختونخوا میں 47، پنجاب میں 39، گلگت بلتستان میں 8، آزاد کشمیر میں 6، بلوچستان میں 2 اور اسلام آباد میں ایک کیس سامنے آیا۔ اتوار کو سندھ میں مزید 93 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جسکے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 1411 ہو گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں 2 ہلاکتوں اور 93 کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو بھی جا چکے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ اب تک 389 افراد صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صوبے میں مزید 39 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جسکے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2464 ہو گئی ہے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں