اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 15 اپریل کے بعد کیا کرنا ہے؟ فیصلہ کل نیشنل کمانڈ سینٹر کے اجلاس میں ہوگا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں اسد عمر نے کہا کہ کورونا وائرس سے
نمٹنے سے متعلق تمام فیصلے وفاق اور صوبائی وزرائے اعلیٰ کی مشاورت سے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے بروقت فیصلوں سے زیادہ نقصان نہیں ہوا، تمام شعبوں کو بند کرنے سے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت گائیڈ لائنز دے گی اور اس کے مطابق کارروبار ہوگا تاکہ ملازمین بھی محفوظ رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کاروبار کھلنے کی صورت میں ملازمین کی صحت کی ذمے داری بھی کاروباری حضرات پر ہوگی۔اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ صلاحیت بڑھانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں