لاہور (پی این آ ئی)احساس کفالت پروگرام کے تحت لاہور میں دو دن کے دوران 15ہزار 324 مستحقین میں 18 کروڑ 38 لاکھ 88 ہزار روپے تقسیم کر دیئےگئے، تاہم احساس کفالت پروگرام کے مراکز میں رش کی وجہ سےکورونا کی احتیاطی تدابیر ہوا میں اڑا دی گئیں، جبکہ پولیس بے بسی کی تصویر بنی نظر آئی۔احساس
کفالت پروگرام کے تحت لاہور میں مستحقین میں 12ہزار روپے کی تقسیم کے تیسرے روزپہلے مرحلے میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ خواتین کی بڑی تعداد مراکز پہنچی، رش کےباعث بار بار دھکم پیل ہوتی رہی اور کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر بھی ہوا میں اڑا دی گئیں، جبکہ وہاں موجود پولیس بے بس ہو کر رہ گئی۔لاہور میں احساس کفالت پروگرام کی رقم کی تقسیم کے لیے 31 احساس کفالت مراکز کام کر رہے ہیں۔بائیومیٹرک تصدیق یا بے نظیر انکم سپورٹ کا اکاؤنٹ نہ ہونے سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے جن خواتین کے نام فہرست میں شامل نہیں تھے، وہ رقوم نہ ملنے پر انتہائی مایوس دکھائی دیں۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں