تازہ ترین

این 95 ماسک جلد پاکستان میں تیار ہوں گے، ڈاکٹر ظفر مرزا نے قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ جلد 95 ماسک پاکستان میں تیار ہوں گے۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ اسد عمر کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں ڈاکٹر ظفر مرزا نےکہا کہ آنے والے دنوں میں این 95 ماسک کی پاکستان میں تیاری شروع

ہوجائے گی ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ این 95 ماسک کے غیر ضروری استعمال سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ این 95 ماسک صرف صحت کی ٹیموں سے متعلق ہیں، طلب و رسد کی بڑھتی صورتحال کے پیش نظر شہری یہ ماسک استعمال نہ کریں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار 74 ہے جن میں سے 1 ہزار 95 مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ملک میں کورونا وائرس سے 93 افراد انتقال کرگئے ہیں جبکہ متاثرہ افراد میں 52 فیصد مقامی کیسز ہیں۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ چند دنوں میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کے لیے 34 لیبارٹریاں فعال ہوجائیں گی۔انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی وبا پر موثر طریقے سے قابو پانے کے لیے سماجی فاصلے سمیت دیگر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔ڈاکٹر ظفر مراز نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ایسے لوگوں تک پہنچا جائے جن سے متاثرہ شخص کے رابطے ہوئے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں