شوگر اسکینڈل میں وزارت بدلی، خسرو بختیار کو سزا ملی یا شاباش؟ نئی وزارت کا درجہ بڑھ گیا

اسلام آباد (پی این آئی)اقتصادی ڈویژن کو وزارت خزانہ سے نکال کر علیحدہ وفاقی وزارت کا درجہ دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی امور کو الگ وزارت بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارت خزانہ سے اقتصادی امور ڈویژن واپس لے لیا۔ذرائع نے بتایا کہ پہلے وفاقی وزارت خزانہ 3 ڈویژن

پرمشتمل تھی جس میں خزانہ، ریونیو اور اقتصادی امور شامل تھے لیکن اب وزارت خزانہ کو 2 الگ وزارتوں میں تقسیم کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اقتصادی امور ڈویژن کو وزارت خزانہ سے الگ کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد اقتصادی امور کو وفاقی وزارت کا درجہ دیے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اب وزارت خزانہ و ریونیو الگ وزارت ہوں گی جبکہ اقتصادی امور الگ وزارت ہوگی اور خسرو بختیار اب وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ہوں گے۔خیال رہے کہ چینی آٹا بحران کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خسرو بختیار کو وزارت تحفظ خوراک و تحقیق سے ہٹاکر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن کا قلمدان دیا تھا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close