جہانگیر ترین کی اپنا کاروبار بچانے کی کوششیں، عمران خان کے سب سے بڑے مخالف شہباز شریف سے رابطہ کرنے کا انکشاف، حکومت ایک ہی صورت میں گرسکتی ہے، تفصیلات آگئیں

لاہور (پی این آئی ) تجزیہ کار ہارون الرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین اور سابق وزیراعلیٰ شہبا زشریف کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ ہارون رشید کا کہنا ہے کہ رابطے تو ہو رہے ہیں تاہم جہانگیر ترین اپنا کاروبار بچائیں گے، جبکہ شہزاد ارباب تو بحال ہو گئے ہیں۔ تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ

حکومت کو گرانا صرف ایک صورت میں ہی ممکن ہے جب لوگ حکومت سے تنگ آ جائیں ، اس وقت حکومت لوگوں کو ریلیف دے رہی ہے جس کے بعد لوگ حکومت گرانے کا وقت مارچ کے بجائے اگست کی تاریخ دے رہے ہیں۔دوسری جانب ہارون رشید نے خواجہ برادران اور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی سے ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ برادران نے چوہدری پرویز الہیٰ کو5 فون کئے ، پہلے پر جواب ملا کہ نماز پڑھ رہے ہیں، دوسرے میں بتایا گیا کہ قرآن مجید سن رہے ہیں۔پھر بتایا گیا کہ کورونا ٹیسٹ کیلئے ہسپتال گئے ہیں۔ ہارون رشید کاکہنا تھا ایک بار ایسا ضرور ہوا ہے کہ چوہدری پرویز الہیٰ کا میں نے فون نہ سنا ہو، تاہم پرویز الٰہی نے ہمیشہ میرا فون سنا ہے، جس کے بعد مجھے شک وشبہ ہونے لگا۔ان کا کہنا تھا کہ خواجہ برادران اپنی پارٹی سے ناراض ہیں۔ واضح رہے 11 اپریل کو اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے مرکزی سینئر رہنماء چودھری پرویز الٰہی سے خواجہ برادران سعد رفیق اور سلمان رفیق نے ملاقات کی، جس میں خواجہ برادران نے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، خواجہ برادران نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پرویز الٰہی کی کاوشوں کو سراہا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماؤں خواجہ برادران سعد رفیق اور سلمان رفیق نے اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے مرکزی سینئر رہنماء چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات کی۔ جس میں خواجہ برادران نے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close