اسلام آباد (پی این آئی)عالمی بینک کا کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو مزید ایک ارب ڈالرز دینے کا اعلان، عالمی بینک نے ایک ارب ڈالرز فراہم کرنے کے لیے کام کرنا شروع کر دیا، رقم صحت، ماحولیات اور فوڈ سیکیورٹی کے شعبے میں خرچ کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان میں کورونا
وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے ایک ارب ڈالرز فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر کی پہلے ہی منظوری دی جا چکی ہے جس میں سے 15 کروڑ ڈالرز میڈیکل آلات خریدنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے اور 5 کروڑ ڈالر احساس پروگرام کے تحت غریب خاندانوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ورلڈ بینک نے پاکستان کے بارے میں رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ رواں سال پاکستان کی مجموعی پیداوار میں ترقی کی شرح منفی رہے گی تاہم 2021 میں اس میں واپس بہتری آنے کا امکان ہے۔دوسری جانب ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی ترقی پذیرملکوں کیلئے 20 ارب ڈالر وائرس ریسکیو پیکیج کا اعلان کردیا ہے، اے ڈی بی نےنجی شعبوں کیلئے2 ارب ڈالر اور بجٹ خسارے کیلئے13ارب ڈالرمختص کیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا وائرس سے متاثرہ ترقی پذیرملکوں کیلئے 20 ارب ڈالر کے وائرس ریسکیو پیکیج کا اعلان کردیا ہے۔ ان ترقی پذیر ممبر ممالک میں افغانستان سے میانمار اور بھارت سے چین تک کے ممالک شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ترقی پزیر ممبر ممالک کے نجی شعبے کیلئے 2ارب ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں