اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم کا بیرون ملک پھنسے 40 ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا فیصلہ، متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے جلد تیاریاں کرنے کا حکم، جلد ہی پاکستان سے مختلف ممالک کیلئے خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بیرون ممالک پھنسے بے
روزگار ہو جانے والے پاکستانیوں کی پکار سن لی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے حکم دیا ہے کہ بیرون ممالک پھنسے 40 ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے۔ اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو فوری بنیادوں پر انتظامات کرنے کا حکم دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بیرون ممالک سے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے 40 ہزار پروازیں چلائی جائیں گی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ بیرون ممالک سے پاکستانیوں کو واپس لا کر قرنطینہ میں رکھا جائے اور ان کی ٹیسٹنگ کی جائے۔لوگوں کو کلیئر ہونے کے بعد ہی گھروں کو جانے کی اجازت دی جائے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے تمام صوبائی حکومتوں کو حکم دیا ہے کہ کرونا لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والے گرفتار افراد کو رہا کیا جائے۔ گرفتار افراد کی اکثریت مزدوروں کی ہے، اس لیے انہیں رہا کیا جائے۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں چاروں وزراء اعلیٰ نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک بھر میں کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھانے اور عوامی آگاہی مہم کو مزید مئوثر انداز میں جاری رکھا جائے گا۔ اجلاس میں تمام وزراء اعلیٰ نے لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے لاک ڈاؤن میں توسیع سے متعلق اپنی تجویز پیش کی ہے کہ وفاقی حکومتی تمام فیصلے سندھ کی تجاویزکو مدنظررکھ کر کرے۔جس پر قومی رابطہ کمیٹی نے لاک ڈاؤن سے متعلق صوبوں کے ساتھ مل کرمشترکہ فیصلے کرنے پر اتفاق کیا۔ اسی طرح اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعمیراتی سیکٹر کا پہلا فیز کل کھولا جائے گا۔ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ اعلان آئندہ 24 گھنٹے میں کردیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں