یہ کون ہے؟ جنرل راحیل شریف کو دیکھ کر سعودی فرمانروا کا ایسا سوال کہ اسلامی فوجی اتحادکے سربراہ راحیل شریف بھی پریشان ، سینئر صحافی نے دلچسپ واقعہ سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) شاہ سلمان کا جنرل راحیل شریف کو پہچاننے سے انکار، معروف صحافی نے 6 سال پہلے پیش آنے والا واقعہ بتا دیا۔تفصیلات کے مطابق جنرل راحیل شریف نے 29 نومبر 2016ء کو ریٹائر ہونے کے بعد جنوری 2017ء میں سعودی عرب میں قائم ہونے والے اسلامی اتحاد کی کمان سنبھالی تھی۔

سعودی عرب نے 2015ء میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے 34 اسلامی ممالک کا ایک فوجی اتحاد تشکیل دیا تھا جس میں مصر، قطر اور عرب امارات جیسے کئی عرب ممالک کے ساتھ ساتھ ترکی، ملیشیا اور افریقی ممالک بھی شامل ہیں۔اس اتحاد میں شریک اسلامی ممالک کے درمیان باہمی روابط اور ملٹری آپریشن کی غرض سے اس کا مشترکہ آپریشن سینٹر سعودی عرب کے شہر ریاض میں بنایا گیا تھا۔ گذشتہ سال سعودی عرب میں اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی کرنے والے پاکستان کے سابق آرمی چیف راحیل شریف کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی گئی۔معروف صحافی ہارون الرشید نے جنرل راحیل شریف کی شاہ سلمان سے ہونے والی ملاقات کا ایک واقعہ سنایا ہے۔سینئر صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں حالات بہت خراب ہیں۔پہلے فائرنگ ہوئی محمد بن سلمان پر،ان کے والد گرامی کی عمر 84 برس ہے۔یہ واقعہ 6 سال پہلے کا ہے جب جنرل راحیل شریف ان سے ملنے کے لیے گئے تو شاہ سلمان نے سوال کیا کہ یہ کون ہے۔انہیں بھولنے کی بیماری ہے۔ بوڑھے آدمی کی یاداشت خراب ہوتی ہی ہے۔اس سے قبل یہ افواہیں سرگرم تھیں کہ شاہ سلمان وفات کے قریب ہیں، مغرب شہزاد محمد بن نائف کوسعودی عرب کے نئے بادشاہ کے طور پر تیار کر رہی تھی، 84 سالہ شاہ سلمان کی صحت ٹھیک نہیں ہے اور مزید بگڑتی جا رہی ہے۔اگر شاہ سلمان بیماڑی سے نہ لڑ سکے تو محمد بن سلمان کو بادشاہ بننے میں مشکلات ہوں گی۔ کہا جا رہا ہے کہ شاہ سلمان اب باتیں بھول جاتے ہیں۔اسی صورتحال کے پیش نظر محمد بن سلمان کے اقتدار کا تختہ الٹنے والا ہے،اس کو محمد بن سلمان نے محسوس کر لیا اور فورا ایکشن لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close