اسلام آباد(پی این آئی)وزارت داخلہ کے مطابق نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی کے فیصلے کے مطابق تمام بارڈرز مزید دو ہفتوں تک بند رہیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں نینشل کوارڈینیشن کمیٹی کی میٹنگ جاری ہے جس میں مزید اہم فیصلے متوقع ہیں۔ پاکستان نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر اپنی
سرحدیں بند کر رکھی ہیں۔پاکستان نے کورونا وائرس کی منتقلی کے خدشے کے پیش نظر 29 فروری کو ایران کے بعد پاک افغان سرحد کو چمن کے مقام پر بند کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم بعد میں حکام کے مطابق ایران میں پھنسے ہوئے پاکستانی باشندوں کی وطن واپسی کے لیے جزوی طور پر آمدورفت کی اجازت دی گئی تھی۔یاد رہے کہ ایران میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد پاک ایران سرحد 22 فروری کو ہر قسم کی آمدورفت اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے بند کر دی گئی تھی۔ وزارت داخلہ کے مطابق ‘چمن کے مقام پر سرحد ایک ہفتے کیلئے بند رکھی جائے گی’ تاہم حکام نے کہا تھا کہ ‘طورخم سرحد پر آمدروفت بحال رہے گی۔’ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فیکیشن کے مطابق ’یہ فیصلہ مجاز حکام نے کورونا وائرس کی دونوں طرف منتقلی کے پیش نظر دونوں برادر ممالک کے عوام کے مفاد میں اٹھایا۔’پاکستانی حکام نے 8 مارچ کو کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر چمن کے مقام پر پاک افغان سرحد مزید ایک ہفتے کے لیے بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ نوٹ: یہ خبر اپ ڈیٹ ہو رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں