اسلام آباد(پی این آئی)کورونا وائرس کے پیش نظر جاری ملک بھر میں لاک ڈاؤن سے متعلق نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا، نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس میں وزراءاعلیٰ، وفاقی وزراء اور متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔اجلاس میں
لاک ڈاؤن میں مزید توسیع ہوگی یا نہیں اس کا کا فیصلہ کیا جائے گا جبکہ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس میں لاک ڈاؤن میں جزوی نرمی پربھی غور کیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق نیشنل کورآڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں 14 اپریل کے بعد تعمیراتی شعبہ کھولنے کےحتمی فیصلہ پر مشاورت کی جائے گی جبکہ کراچی سے فلائیٹ آپریشن شروع کرنے کا بھی فیصلہ متوقع ہے ۔سندھ حکومت کراچی سےفلائیٹ آپریشن شروع کرنے کے لیے قرنطینہ ٹیسٹنگ کی سہولیات سے آگاہ کرے گی ۔نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں میڈیکل آلات کی فراہمی اور کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد پر نیشنل مینجمنٹ ڈزاسٹر اتھارٹی ( این ڈی ایم اے) حکام کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔اس اجلاس کے دوران معاون خصوصی برائے صحت کی جانب سے بھی کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز سے متعلق کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا، اجلاس میں بارڈرز کو تجارتی مقاصد کے لیے کھولنے کی تجاویز پر بھی غور ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں