ملتان میں نشتر ہسپتال کے ڈاکٹر اور نرسیں کورونا کے نشانے پر

ملتان(پی این آئی)ملتان کے نشتر اسپتال میں مزید 2 ڈاکٹر اور 1 نرس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کے مطابق طبی عملے کے 96 افراد کے گروپ میں سے صرف 3 کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹروں کی تعداد17ہوگئی جن

میں 11پیرا میڈکس بھی شامل ہیں۔وائس چانسلر نشتر یونیورسٹی ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کے مطابق مزید ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس کے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کا کہنا ہے کہ مثبت رزلٹ والے عملے کو طیب اردوان اسپتال منتقل کیا جائے گا۔ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کا کہنا ہے کہ نشترمیڈیکل یونیورسٹی کے پاس کٹس موجود ہیں کسی چیز کی کمی نہیں ہے۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ملتان کے مطابق کورونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر نشتراسپتال کے وارڈز کی اسٹرلائزیشن کا عمل جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق کورونا مریضوں کے علاج کے لیے مختص وارڈز نمبر 26 ، 27، اور 28 کی ڈس انفیکشن مکمل کی گئی ہے اور وراڈز، گیلریوں، واش رومز، نرسنگ اسٹیشنز اور ڈاکٹر آفسز کو جراثیم کش پانی سے دھو دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ملتان کا کہنا ہے کہ اسپتال کے ایمرجنسی بلاک اور دیگروارڈز کی ڈس انفیکشن کے لیے بھی لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ۔واضح رہے کہ ملتان کے نشتر اسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف میں کورونا وائرس کی گزشتہ روز بھی تصدیق ہوئی تھی۔وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس سمیت 18 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کو رونا وائرس سے 12 ڈاکٹرز اور 6 پیرامیڈکس متاثر ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close