20 فیصد فیس معافی پر سکول مالکان کا موقف مسترد، ہائی کورٹ نے والدین کے حق میں فیصلہ دے دیا

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے لاک ڈاؤن کے دارالحکومت کے نجی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے دوران اسکول فیس میں 20 فیصد رعایت کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کے حالات کا تقاضہ ہے کہ نجی اسکولز ازخود فیسوں

میں کمی کا اعلان کرتے، اگر فیس کٹوتی پر نظرثانی کی تو یہ کم ہو کر 15 فیصد یا بڑھ کر 50 فیصد ہو گی۔ معزز جج نے ریمارکس دیئے کہ اگر نجی اسکولوں کو 2 ماہ منافع نہ بھی ہوا تو اس میں کیا حرج ہے؟ غیر معمولی حالات ہیں، کیا آپ نے عدالت آنے سے پہلے حکومت سے رجوع کیا؟اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی اسکولز کی فیسوں میں کمی کا کیس واپس پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کو بھجواتے ہوئے 2 ماہ کی اسکول فیس میں رعایت کا نوٹی فکیشن معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ دنوں وفاق کے نجی تعلیمی اداروں کو 20 فیصد فیس معافی کی ہدایت کی تھی۔پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نے اپنے نوٹیفکیشن میں تمام نجی تعلیمی اداروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا تھاکہ اپریل اور مئی کی فیسوں میں 20 فیصد رعایت دی جائے۔حکومتی فیصلے کے خلاف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن اور معاشی سرگرمیاں متاثر ہونے کے باعث سندھ اور پنجاب میں بھی نجی اسکولوں کو فیصد فیس نہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close